سیئول (اے ایف پی) جنوبی کوریا کی آشیانہ ائیر لائنز نے چند ہنگامی نشستیں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے،کمپنی کے مطابق یہ اقدام طیارے میں ایک مسافر کی جانب سے دوران پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ واقعہ دیاگو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب اس وقت پیش آیا تھا جب 200مسافروں کو لے جانے والے طیارے کا ہنگامی دروازہ ایک مسافر نے اس وقت کھول دیا تھا جب طیارہ رن وے پر اترنے کی تیاری کررہا تھا ۔طیارہ محفوظ طور پر اترنے میں کامیاب رہا تھاتاہم کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا ۔