ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجۂ حرارت لیہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اسکردو میں پارہ منفی 10 رہا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔