• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مذاکرات کو بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا: علی محمد خان

 
علی محمد خان—فائل فوٹو
علی محمد خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں لیکن حکومت نے انہیں بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے تو لوگوں کو اٹھا کر اور ڈرا کر ایک رات میں ترمیم پاس کرا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور وہ ہے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں اپنی ذات کی حد تک سب کو معاف کرتا ہوں، ان سے بڑا دل کس کا ہو گا؟

علی محمد خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید