• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم چودھری سرفراز نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرفراز نے کہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔

چودھری سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے، گرفتار ملزمان کے 95 فیصد فالوورز بھارت سے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید