ملتان( سٹاف رپورٹر )تھانہ گلگشت کے علاقے میں چور علاقہ مکینوں نے دھر لیا، درگت کے بعد حوالہ پولیس کردیا ،پولیس کو بستی نو بھٹی چوک سے محمد بلال نے اطلاع دی کہ نامعلوم چور کو چوری کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کی مدد سے دبوچ لیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ نامعلوم چور جس کی علاقہ مکینوں کی طرف سے خوب درگت بنائی گئی تھی کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ۔