• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت ’The Mangrove‘ منصوبے کا آغاز


کراچی میں ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کا آغاز  کیا گیا ہے جہاں 70 ایکڑ پر جدید رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔

ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔

اس موقع پر ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجینئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے 15 ملین اسکوائر فٹ پر گیٹیڈ کمیونٹی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے اور آنے والے چند ہفتوں میں منصوبے کا آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہو گا، منصوبے میں رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

علی جمیل کا کہنا تھا کہ منصوبے میں رہائشیوں کے لیے کھیل سمیت بہترین سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید