• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: مقابلے میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مارا گیا

دائیں جانب مبینہ ملزم جبکہ بائیں تصویر 4 سالہ مقتولہ بچی کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
دائیں جانب مبینہ ملزم جبکہ بائیں تصویر 4 سالہ مقتولہ بچی کی ہے—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔

ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوا جس کے بعد تعاقب کرنے پر فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔

واضح رہے کہ گجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوہار میں 4 سالہ بچی کو رواں ماہ اغواء کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

بچی کی بوری بند لاش ایک ویران مکان سے ملی تھی۔

بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ 13 سال کی دعاؤں سے پیدا ہونے والی بچی کو 13 گھنٹے میں مار دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید