• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجری کے بعد سیف علی خان کی حالت کیسی ہے؟

سیف علی خان — فائل فوٹو
سیف علی خان — فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی حالت سرجری کے بعد اب خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹرز نے اُنہیں آئی سی یو سے ایک خصوصی کمرے میں منتقل کروا دیا ہے۔

لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر نتن نارائن ڈانگے نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے  میڈیا کو بتایا ہے کہ سیف علی خان کی طبیعت میں اب کافی بہتری آئی ہے، وہ چلنے بھی لگے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اب اُنہیں زیادہ تکلیف بھی نہیں ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد اب ہم نے اُنہیں آئی سی یو سے خصوصی کمرے میں منتقل کر دیا ہے لیکن ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کی وجہ سے تقریباً ایک ہفتے تک لوگوں کو ان سے ملنے جلنے منع کیا ہے کیونکہ اس صورت میں انفیکشن پھیلنے سے ان کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر نیرج اتمانی نے سیف علی خان کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ جب خان صاحب اسپتال پہنچے تو وہ خون میں لت پت تھے لیکن پھر بھی وہ شیر کی طرح خود چل کر اسپتال میں داخل ہوئے اور ان کا بیٹا تیمور بھی ان کے ساتھ تھا، وہ ایک حقیقی ہیرو ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر چاقو 2 ملی میٹر گہرا لگتا تو وہ شدید زخمی ہو سکتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید