• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے گھر میں ڈکیتی کے واقعے کی تفصیلات جاری کر دیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان کے زخمی ہونے کے بعد مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اور ان کے بچے محفوظ ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیف علی خان پر چاقو سے 6 بار وار کیا۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد مداح سیف علی خان، کرینہ کپور اور ان کے بیٹوں کے لیے پریشان دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جانے لگیں، اس لیے کرینہ کپور کی ٹیم نے میڈیا اور مداحوں کو صورتِ حال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی اور اس دوران سیف علی خان کا بازو زخمی ہو گیا جس کی وجہ سے وہ ابھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ گھر کے باقی تمام افراد خیریت سے ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیں اور ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کریں، پولیس پہلے ہی مناسب تحقیقات کر رہی ہے۔

کئی مستند رپورٹس نے حال ہی میں اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جب ڈاکوؤں نے سیف علی خان کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی تو ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان اور دونوں بیٹے بھی گھر میں ہی موجود تھے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سارے واقعے کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ کل شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید