• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج متنازع فیصلوں کے باب میں ایک اور اضافہ ہوا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو
 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج متنازعہ فیصلوں کے باب میں ایک اور اضافہ ہوا۔

بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی پیسہ نہیں لیا، نہ عمران خان مایوس ہیں اور نہ ہی بشریٰ بی بی۔

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی فیصلہ سن کر ہنسے اور بشریٰ بی بی مسکرائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہوا، حکومت کے حق میں فیصلہ دیا گیا، ہم اس کیس کے حوالے سے چند دن میں ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، جلد بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔

 اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کے لیے عمران خان نے 27 سال کوشش کی، جس شخص نے ملک میں انصاف کے لیے اتنی بڑی قربانی دی اسے انصاف نہیں مل رہا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کا کہا ہے، یہ مذاکرات 7 دن تک جاری رہیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا حوصلہ بلند ہے، یہ سزا جلد ختم ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید