انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، میرے خیال میں اسرائیل جنگی جرائم کےحوالے سے تحقیقات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی عدالتِ جرائم کے پراسیکیورٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں آئی سی سی کےخلاف آنے والے بل کے باجود وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے گزشتہ نومبر میں جاری کیے جانے والے وارنٹس ان کے جنگی جرائم کے حوالے سے ہیں اور یہ جنگی جرائم انسانیت کے خلاف ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کریم خان نے کہا کہ آخر میں ہم عدالت میں ہیں، ہمیں اسرائیلی ریاست کی جانب سے کوئی کوشش نظر نہیں آئی کہ وہ ایسے اقدامات کرے جو اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے ضروری ہوں۔
آئی سی سی پراسیکیوٹر نے کہا کہ آئی سی سی125 ممالک کی تسلیم شدہ عدالت ہے، جس میں جنگی جرائم، نسل کشی اور جارحیت کے خلاف مقدمے چلتے ہیں۔
یاد دلاتے چلیں کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی جرائم کی عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان نے اس عدالت پر پابندی کا بل بھی منظور کیا گیا تھا۔