• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے بانی رکن عمران فاروق کی والدہ انتقال کرگئیں

عمران فاروق: فوٹو فائل
عمران فاروق: فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رکن مرحوم عمران فاروق کی والدہ انتقال کرگئیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہید عمران فاروق کی والدہ ایک باہمت کردار کی مالک تھیں، مرحومہ صعوبتیں اور مشکلات جھیلنے کے باوجود ہمیشہ ثابت قدم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

قومی خبریں سے مزید