• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارم کے والد جعلی میسیج کو تاوان کا مطالبہ سمجھ بیٹھے: ایس پی انویسٹی گیشن

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کے ٹینک سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے بعد اب تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کنور آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پانی کے چاروں ٹینکوں کی بھی تلاشی لی تھی، آج اچانک وال مین کی جانب سے لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

انہوں نے بتایا کہ وال مین کو اب تک حراست میں نہیں لیا گیا، بچے کے والد کو جعلی میسیج موصول ہوا جسے وہ تاوان کا میسیج سمجھ بیٹھے، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا۔

کنور آصف نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش آج ملی ہے۔

قومی خبریں سے مزید