• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین، بچوں، کمزور طبقات کا تحفظ اولین ترجیح ہے: ڈاکٹر عثمان انور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کا تحفظ، انصاف و خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر چیمپینز ٹرافی میچز، غیر ملکی باشندوں اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایات جاری کیں کہ مویشی و بجلی چوری، منشیات فروشی، ناجائز اسلحے کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ سنگین و پرانی دشمنی کے کیسز میں اسلحہ لائسنس منسوخی سمیت تمام کارروائیاں عمل میں لائیں۔

قومی خبریں سے مزید