• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلاپن سامنے آگیا، احسن اقبال

، احسن اقبال - فوٹو: فائل
، احسن اقبال - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ افسوسناک اور شرمناک ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی اپنے لیڈر کی واضح کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پوری سیاسی مہم کو ’کرپشن کارڈ‘ کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے، ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کےلیے منتقل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ اسکینڈل صرف مالی بدعنوانی تک محدود نہیں بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ دھوکا ہے، 28 جولائی 2022 کو فنانشل ٹائمز نے رپورٹ شائع کی جس میں بانی پی ٹی آئی کو بےنقاب کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنے لیڈر کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، این سی اے نے رقم پاکستان کو واپس کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم قومی خزانے میں عوامی فائدے کےلیے جمع ہونا تھی، اس کے بدلے بانی پی ٹی آئی نے ذاتی فوائد حاصل کیے۔ ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کےلیے منتقل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ رپورٹ میں خیراتی فنڈز کو سیاسی مہم کےلیے استعمال کرنے کی کرپشن کو بےنقاب کیا گیا ہے، آج تک بانی پی ٹی آئی نے اخبار کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید