پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپورٹر گلفام حسین کو لندن میں 3 ماہ کی مشروط ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گلفام حسین کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے 500 گز دور رہنے کی ہدایت کردی۔
لندن پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کے موبائل فونز بھی رکھ لیے ہیں اور انہیں مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں گلفام حسین نے کہا، ’بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا پر غصے میں ایون فیلڈ گیا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ پولیس نے نواز شریف کے گھر جانے پر پابندی لگائی ہے، شہباز شریف کے گھر جاؤں گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی سپورٹرگلفام حسین پر شریف فیملی کو دھمکانے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اڑانے کی دھمکی کا الزام ہے۔