ٹیکنالوجی ……
ایک میگزین میں وہ فوٹو دیکھ کر میں دنگ رہ گیا۔
کافی دیر تک اسے بے یقینی سے تکتا رہا۔
پھر سوچا کہ اسے ڈوڈو کو بھی دکھانا چاہیے۔
وہ علامہ صاحب حسب معمول گلی کے تھڑے پر اکڑوں بیٹھے تھے۔
ڈوڈو، یہ فوٹو دیکھو، میں نے میگزین اس کے سامنے کیا۔
اس نے میگزین میرے ہاتھ سے لے لیا۔
وہ ایک تقریب کا فوٹو تھا۔
دس آدمی بیٹھے نظر آرہے تھے لیکن کسی کے ہاتھ میں موبائل نہیں تھا۔
ٹیکنالوجی بہت ترقی کرگئی ہے،
ڈوڈو نے ہنس کر کہا،
یہ فوٹو اے آئی سے بنایا گیا ہے