بنگلادیش جیتے گا تو پاکستان کھیلے گا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کے سفر کا انحصار بنگلادیش پر ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 237 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ نے ہدف حاصل کرلیا تو پاکستان کی چھٹی ہوجائے گی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کل بھارت سے شکست کے بعد ہی اپنے سفر کا اختتام مان چکے ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہارے ہیں، اب یہ اس کو ہرا دے وہ کسی اور کو ہرا دے وہ اس پر یقین نہیں رکھتے جیتنا ہے تو اپنے بل بوتے پر جیتو۔
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش دونوں کا یہ دوسرا میچ ہے،
نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی تھی، جبکہ بنگلا دیش کو بھارت نے ہرایا تھا۔
پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں رہنا ہے تو بنگلادیش کو آج نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔