لاہور میں ثمن آباد کے علاقے میں فلیٹ سے لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ کئی روز پرانی لاش 22 فروری کو ملی، فنگر پرنٹس لےلیے ہیں، شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق 40 سال کے نامعلوم شخص کے کان کے نیچے گردن پر گولی لگی تھی۔
پولیس کے مطابق کمرے سے آئس پینے والا سامان برآمد ہوا، مقتول کی جیب بھی خالی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دوسری منزل پر فلیٹ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے کانسٹیبل ارشد نے کرایے پر لے رکھا تھا۔ کانسٹیبل ارشد نے پراپرٹی ڈیلر سے 3 ماہ پہلے فلیٹ کرائے پر لیا تھا، وہ بھی آئس کا نشہ کرتا تھا اور 3 ہفتوں سے ڈیوٹی سے غائب ہے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل ارشد کی فیملی تعاون کر رہی ہے، جلد اسے ٹریس کر لیا جائے گا۔