• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: عائشہ فیصل

صفحات: 100، قیمت: 1000 روپے

ناشر: سخن گر پبلی کیشنز، غزنی اسٹریٹ، اردو بازار، لاہور۔

فون نمبر: 4369596 - 0303

مصنّفہ گزشتہ ایک دہائی سے مختلف کاؤنسلنگ سیشنز لے رہی ہیں، جن کا بنیادی مقصد’’خاندان کی مضبوطی‘‘ ہے۔اِس ضمن میں اُن کا کہنا ہے کہ’’ یہ کتاب اُنہی کورسز، پروگرامز، سیشنز، انٹرویوز اور تجربات پر مشتمل ہے، تاہم یہ صرف تھیوری نہیں، بلکہ پریکٹیکل سے اخذ کیے گئے نتائج پر مبنی ہے۔ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب نفسیات کی نصابی کتب سے بالکل ہٹ کر ہے۔‘‘عائشہ فیصل نے95 مختلف عنوانات کے ذریعے نفسیاتی و اعصابی تناؤ کے اسباب اور اس سے نپٹنے کے طریقے بیان کیے ہیں۔ 

اِس سلسلے میں مختلف جدول کا بھی سہارا لیا گیا ہے،جن کی مدد سے قارئین خود بھی اپنی ذہنی کیفیت کا تجزیہ کرسکتے ہیں۔نیز، اُنھوں نے تناؤ پر قابو پانے کے ضمن میں جو تجاویز دی ہیں، وہ نہایت آسان اور قابلِ عمل ہیں۔

اُنھوں نے اسلامی تعلیمات پیشِ نظر رکھی ہیں اور تناؤ یا اسٹریس کے علاج میں قرآن و سُنّت سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ یہ عائشہ فیصل کی پہلی کاوش ہے، جسے ہر لحاظ سے کام یاب کہا جاسکتا ہے۔