مصنّف: عبدالقادر شیخ
صفحات: 352
قیمت: 1000 روپے
ملنے کا پتا: کاروانِ خدمت، آر 58، بلاک 16، فیڈرل بی ایریا، کراچی۔
فون نمبر: 2517066 - 0301
عبدالقادر شیخ اخبارات کے دینی صفحات کے لیے مضامین لکھتے ہیں اور ایسے ہی لگ بھگ60 مضامین زیرِ نظر کتاب میں جمع کردئیے گئے ہیں۔ اُن کی اِس سے قبل چار کتب’’اے اللہ مَیں حاضر ہوں‘‘،’’رمضان المبارک(نیکیوں کا موسمِ بہار)‘‘،’’خوش بوئے حرا‘‘ اور’’ ذکرِ انبیاءؑ‘‘ منظرِ عام پر آچُکی ہیں۔
مذہبی موضوعات پر لکھنا کوئی آسان کام نہیں کہ یہ راہ بہت احتیاط کی متقاضی ہے اور ذرا سی لغزش بات کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے، لیکن عبدالقادر شیخ اِس معاملے کی نزاکت سے پوری طرح واقف نظر آتے ہیں کہ اُنھوں نے اپنے مضامین میں واقعات کے بیان اور الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کے ساتھ، ضروری حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا ہے۔