• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: رفیق بلوچ

صفحات: 240، قیمت: 1200 روپے

ناشر: رنگِ ادب پبلی کیشنز، آفس نمبر5، کتاب مارکیٹ، اُردو بازار، کراچی۔

فون نمبر: 2243463 - 0333

رفیق بلوچ بنیادی طور پر بینکار ہیں، لیکن لکھنے لکھانے سے بھی گہرا شغف رکھتے ہیں۔ مارچ 2023ء میں اُن کی پہلی کتاب’’لکھنا منع ہے‘‘ شایع ہوئی، جو طنز و مزاح پر مبنی تھی۔ دس ماہ بعد ہی ’’ہمارا اپنا لیاری‘‘کے نام سے دوسری کتاب منظرِ عام پر آئی، تو اُنھیں احساس ہوا کہ اِس کتاب میں لیاری کی موجودہ عہد کی کئی نام وَر علمی و ادبی شخصیات کا تذکرہ رہ گیا ہے، تو زیرِ نظر کتاب میں اِسی کمی کا ازالہ کیا گیا ہے۔

رفیق بلوچ نے32 شخصیات سے متعلق تفصیلات قلم بند کی ہیں،جن میں اکثر ادیب و شاعر ہیں۔ اِن شخصیات کی نثر اور شاعری وغیرہ کا انتخاب بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے مضامین کی وقعت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مصنّف کا کہنا ہے کہ’’کتاب کا نام’’درخشاں لیاری کے چاند ستارے‘‘ سوچ سمجھ کر رکھا ہے، کیوں کہ میری نظر میں لیاری کا مستقبل روشن و تاب ناک ہے۔ اس کی علم و ادب کی کہکشاں میں سیکڑوں چاند اور جگماتے ستارے اپنی روشنیاں بکھیر رہے ہیں۔‘‘