• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: آج سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں آج سے31 جنوری تک سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔

 سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے ٹرانسپورٹ مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمۂ داخلہ نے گزشتہ روز سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق خیبر پختون خوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جا رہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید