• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک کے 5 موضعات راولپنڈی کی حدود شامل

اسلام آباد ایئر پورٹ---فائل فوٹو
اسلام آباد ایئر پورٹ---فائل فوٹو

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق اٹک کے 5 موضعات کو راولپنڈی کی حدود میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے ایئر پورٹ کے مختلف علاقوں کی اٹک سے راولپنڈی میں شامل ہونے کی تصدیق ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کا رن وے، ایئر پورٹ کی مین ٹرمینل بلڈنگ اے ایس ایف کالونی اور 3 کلو میٹر کا ایریا بھی اٹک کی حدود میں شامل تھا۔

اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ، اے ایس ایف رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں شامل ہو گئی ہیں۔

اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا تھا، اب اسلام آباد ایئر پورٹ کے تمام ایریاز کو تھانہ نصیر آباد کی حدود قرار دے دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید