• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشنل وجوہات، 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر پورٹس پر 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

 فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301  کی روانگی ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی اے 207 کی روانگی میں پونے دو گھنٹے تاخیر  ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی پروازیں ای ایف ایل 846 اور پی اے401 میں 5 سے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

لاہور سے دبئی، جدہ، شارجہ، ریاض، استنبول کی پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے پروازوں کی روانگی میں 1 سے ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید