• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی قونصل خانے میں نسرین جلیل کو خوبصورت ساڑھی پہننے کے ایوارڈ سے نوازا گیا


برٹش قونصلیٹ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رہنما نسرین جلیل کو خوبصورت ساڑھی پہننے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ 

تارا داؤد کی جانب سے برٹش قونصلیٹ کراچی میں سجائی گئی پروقار تقریب میں مِس پاکستان اداکارہ اریج چوہدری، اداکارہ ثروت گیلانی، کیٹ واک کی فریحہ الطاف، ایاز خان، امین گل جی، سابق وفاقی وزیر جاوید جبار اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد توجہ کا مرکز بنے۔ 

نسرین جلیل نے اس موقع پر وضاحت کی کہ میں بھارتی نہیں پاکستانی ساڑھی پہنتی ہوں۔ 

منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے بہترین لباس پہننے کے حوالے سے میرا انتخاب کیا۔

قومی خبریں سے مزید