• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی انتہائی متنازع عمارت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

’دی ایمورٹل‘ (لافانی) جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی ایک انتہائی متنازع عمارت ہے۔ 

ہسپانوی زبان میں ایل انمورٹل نامی یہ آئیکونک عمارت ایکواڈور کے شہر مچالا میں واقع ہے، اسکی وجہ شہرت عجیب وغریب شکل اور خطرناک حد تک تنگ گراؤنڈ فلور ہے۔ 

یہ مچالا شہر کے وسط میں واقع پیچنچا اور بینو وسٹا اسٹریٹس کے کارنر (نکڑ) پر ہے، سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ عمارت ایکواڈور میں گزشتہ 30 برس سے آنے والے زلزلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے محفوظ رہی۔ 

گو کہ اسے دیکھنے سے تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی ہلکا سا زلزلہ بھی اس چار منزلہ عمارت کو زمین بوس کرنے کےلیے کافی ہے، لیکن آپ غلطی پر ہیں۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ خطرناک زلزلوں سے محفوظ رہی ہے، جس میں 2023 میں آنیوالا زلزلہ بھی شامل ہے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

اس زلزلے میں اس عمارت کو معمولی قسم کا نقصان ہوا تھا۔ دراصل یہ عمارت اپنے اوپر کے تین منزلوں کی وجہ سے زیادہ مشہور ہے جو کہ بغیر کسی پلر کے پانچ میٹر تک اوور ہینگنگ (آگے کی جانب نکلا ہوا یا لٹکا ہوا ہے) ہے۔ 

اس کی غیر معمولی شکل کے باوجود زلزلوں کے خلاف اس کی لافانی مزاحمت نے اسے دی ایمورٹل (لافانی) کا نام دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید