امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے اپنی الوداعی سیلفی پوسٹ کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن الیکشن میں کامیابی کے بعد 2021 میں آج ہی کے دن وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے تھے۔
اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جوبائیڈن نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’جاتے جاتے ایک اور سیلفی۔ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں امریکا۔‘‘