• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت انسانیت کیلئے اچھائی لائے گی، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان ۔ فوٹو فائل
ترک صدر رجب طیب اردوان ۔ فوٹو فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت تمام انسانیت کےلیے اچھائی لائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرانے کا کہا تھا ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

 برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ٹرمپ کو مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی صدیوں سے مفاہمت اور تعاون کی شراکت داری ہے

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مل کر دنیا کو ظلم سے بچایا اور باہمی سلامتی اور خوشحالی کےلیے کام کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید