کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا امریکا اسی وقت مضبوط ہونگے جب مل کر کام کریں گے۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے منتظر ہوں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔