فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے شوہر محمد راشد کی سالگرہ کے موقع پر دعاؤں سے بھرا خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکشن انسٹاگرام پر نیلم منیر نے اپنے شوہر کے ساتھ اسٹوری پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں ایک طویل نوٹ لکھا ہے۔
اداکارہ نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یا اللّٰہ، میں اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر تجھ سے دونوں جہانوں میں ان کے لیے خیر اور عافیت کی دعا مانگتی ہوں۔
نیلم منیر نے دعا میں اپنے شوہر کے لیے اچھی صحت، خوشی اور حفاظت کی دعا بھی مانگی ہے۔
یاد رہے کہ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نیلم منیر کی شادی گزشتہ سال کے دسمبر میں ہی ہوئی ہے جسے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کے بعد حال ہی میں سامنے لایا گیا ہے۔
نیلم منیر کے دیور ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ نیلم کے شوہر اور ان کے بھائی راشد کا تعلق پنجاب کے شہر میانوالی سے ہے۔
ایک یوٹیوبر کی جانب سے محمد راشد کے دبئی پولیس میں ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس سے متعلق راشد کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ 2006ء سے دبئی میں مقیم ہیں جہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔