• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح ان کے شوہر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

نیلم منیر نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی کے برج خلیفہ کے قریب شوٹ کی گئیں اپنی شادی کی جو تصاویر شیئر کیں ان میں اداکارہ کو سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے جبکہ ان کے شوہر کو سفید رنگ کے روایتی عربی جبے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے لیکن اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر کا نام یا ان کی کوئی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ان کے شوہر دبئی کے کاروباری شخص ہیں۔

اب حال ہی میں یوٹیوبر یاسر شامی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔

یوٹیوبر کے مطابق نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے اور وہ دبئی کے کوئی کاروباری شخص نہیں بلکہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔ 

یاسر شامی کے مطابق یہ پسند کی شادی ہے اور شادی کی تقریب گزشتہ ماہ دسمبر میں منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہیں۔

یوٹیوبر کے مطابق دبئی میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ ان کے تجربے کے لحاظ سے 13 ہزار درہم سے 22 ہزار درہم کے درمیان ہوتی ہے جو پاکستان کے تقریباً 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یاسر شامی کے مطابق نیلم منیر کو دبئی کے پولیس اہلکار سے شادی کے بعد اب دبئی کے شاپنگ مالز میں اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا۔

یوٹیوبر کے مطابق عام طور پر دبئی اپنے ملک میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو شہریت نہیں دیتا، اس کے بجائے ان کو گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے جو کہ دبئی میں مستقل رہائش اختیار کرنے پر مستقبل میں شہریت میں بھی بدل سکتا ہے اور اگر ان دونوں کے بچے ہوں گے تو بچوں کو دبئی کی شہریت مل جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید