ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر پولیس نے نومولود کے غائب ہونے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔شاہ غوث آباد سورج میانی کے رہائشی ناصر عباس نے پولیس کو اطلاع دی کہ شمیم نامی دائی نے میرا نومولود بچہ غائب کردیا ہے پولیس نے اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو حقائق کچھ اور ہی سامنے آئے کہ ناصر عباس نے شمیم دائی کے ذریعے ایک ہفتہ قبل اپنا نومولود بچہ بے اولاد جوڑے کو اپنی مرضی سے فروخت کردیا تھا جس سے ناصر عباس مزید رقم کا مطالبہ کررہاتھا انکار پر 15پر پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس نے وقوعہ کی بابت کارروائی شروع کردی ہے۔