• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا واشنگٹن کی بشپ کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ

واشنگٹن (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز واشنگٹن کی ایک بشپ کو بدتمیز کہا اور ان سےمعافی کا مطالبہ کیا،بشپ نے امریکی صدر سے کہا تھاکہ وہ ملک میں تارکین وطن اور ایل جی بی ٹی کیو افراد میں خوف کا بیج بو رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پو لکھا کہ منگل کی صبح نیشنل پریئر سروس میں تقریرکرنے والی نام نہاد بشپ ایک انتہا پسند بائیں بازو کی سخت گیر ٹرمپ سے نفرت کرنے والی تھی۔واشنگٹن کے ایپسکوپل ڈائوسیس کی بشپ ماریان ایڈگر بڈے کی طرف سے دی گئی واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں ایک سروس میں شرکت کے بعدڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ سیاست کی دنیا میں وہ اپنے چرچ کو انتہائی غیرمہذب طریقے سے لے کر آئیں۔ ان کا لہجہ ناگوار تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید