• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: محمود آباد میں ہوئے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی



کراچی کے علاقے محمود آباد میں آج صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا شخص سیدھی فائرنگ کرتا نظر آ رہا ہے جبکہ فوٹیج میں مقابلے کے دوران اسکول جاتے ہوئے بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ صبح 7 بج کر 38 منٹ پر ہوا، مختلف پہلوؤں سے تفیتش جاری ہے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل اور راہگیر مرد و خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید