• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو پرفارمنس کے دوران مونالی ٹھاکر کی حالت خراب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی گلوکارہ و اداکارہ مونالی ٹھاکر کی لائیو پرفارمنس کے دوران طبیعت بگڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ مونالی ٹھاکر کو اسٹیج سے سیدھا اسپتال لے جانا پڑا۔

بتایا گیا ہے کہ وہ 21 جنوری کی شام ایک فیسٹیول میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں انہیں لائیو پرفارمنس کے دوران سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔

طبیعت بگڑنے پر انہیں مغربی بنگال کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبیعت بگڑنے سے پہلے ہی انہوں نے شو کے دوران ہی حاضرین سے معذرت کی تھی جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو گئی تھیں۔

رواں ماہ بھی مونالی ٹھاکر ایک تنازع کی وجہ سے لائیو پرفارمنس چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید