اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 138.63 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران کار سے 1.2 کلوافیون اور 2.4 کلوچرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر پر برطانیہ کے لیے بُک جیکٹ سے429 نشہ آورگولیاں برآمد کی گئی۔
کراچی میں بھی کارروائی کے دوران ٹرک سے78 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں چھپائی گئی 50 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
ادھر اسلام آباد کے قریب خاتون کے بیگ سے 3.6 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کے قریب مرد اورخاتون سے 1.5 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔