• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر نے سیف علی خان کو ’کچرا‘ قرار دیدیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ پورٹ نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیف علی خان کو چاقو کے حملے کے نتیجے میں 6 زخم آئے لیکن اس کے باوجود مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے اداکار کے 6 دن اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج ہونے کے ایک دن بعد ہی سیف علی خان پر الزام لگا دیا۔

بھارتی وزیر نے سیف علی خان کو کچرے سے تشبیہ دیتے ہوئے شک کا اظہار کیا کہ انہیں چاقو مارا بھی گیا تھا یا پھر وہ ایکٹنگ کر رہے تھے؟

انہوں نے سیف علی خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سامنے آنے کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے ان پر الزام تراشی کی ہے۔

نتیش رانے نے کہا ہے کہ دیکھیں کہ بنگلادیشی لوگ ممبئی میں کیا کر رہے ہیں، وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوئے، پہلے یہ سڑکوں پر کھڑے ہوتے تھے اور اب یہ گھروں میں گھسنے لگے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر نے کہا کہ شاید یہ بنگلادیشی سیف علی خان کو لے جانے آئے تھے، یہ اچھی بات ہے، کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید