• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت

قومی اسمبلی--- فائل فوٹو
قومی اسمبلی--- فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمے داریوں میں توازن کا موقع دیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا خواتین اسٹاف اب دورانِ سیشن مغرب سےقبل گھر جا سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، ان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس نے کہا ہے کہ اسپیکر کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ اقدامات کر رہی ہے۔

کنوینر کاکس چائلڈ رائٹس نکہت شکیل نے کہا کہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت ملے گی، اسپیکر کا یہ اقدام بچوں کی پرورش پر مثبت اثر ڈالے گا۔

کنٹری ایمبیسیڈر ویمن پولیٹیکل لیڈرز شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ یہ اقدام دیگر اداروں کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے، خواتین کے لیےحکومتی اور نجی اداروں میں اس کا نفاذ ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید