اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا قانون ہے اور اس کے منفی اثرات فوراً محسوس ہوں گے۔
عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے 6 ارکان نے قائمہ کمیٹی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے خلاف ووٹ دیا، حکومت اور اتحادیوں نے مجوزہ بل کو قائمہ کمیٹی میں بلا جواز جلد بازی سے منظور کر لیا، یہ قانون سازی شہریوں کی آزادی اور آزادی اظہار کے خلاف استعمال ہو گی۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پی پی اور ایم کیو ایم نے کالےقانون کے حق میں ووٹ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر بیان مگرمچھ کے آنسو کے سوا کچھ نہیں، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں آزادی اظہار کو سلب کر رہے ہیں۔
عمرا یوب نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہریوں کی آزادی کو سلب کرنے کے لیے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔