• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسوس ہے ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، خواجہ آصف - فوٹو: فائل
ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، خواجہ آصف - فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی آسیہ ناز تنولی، عقیل ملک اور ملک ابرار نے ضلع راولپنڈی میں مزید سرکاری اسکول نہ کھولنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ 

اس دوران رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ راولپنڈی غازیوں اور شہدا کا شہر ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت گوادر اور دیگر علاقوں میں اسکول کھول رہے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم راولپنڈی میں مزید اسکول نہیں کھول رہے۔ 

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج کے ادارے تعلیم کے شعبے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ افواج کے تعلیمی ادارے کسی بھی اور ادارے سے بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ معیاری تعلیم کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے، ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، وزارت تعلیم کا کام ہے کہ اس کو ٹھیک کرے۔

قومی خبریں سے مزید