وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکا کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے تو پاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کےلیے حلف اٹھالیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔