بدتمیز……
میرے بڑے بیٹے کا نام گورنر ہے،
انکل نے بتایا۔
یہ کیسا نام ہے؟۔
میری ہنسی نکل گئی۔۔
دوسرے نمبر کے بیٹے کا نام سینیٹر ہے۔
اس کے بعد والے کا نام منسٹر ہے۔۔
چوتھے نمبر پر کمشنر ہے،
انکل کہتے چلے گئے۔
چار بیٹے ہیں؟
میں نے پوچھا۔
پانچ ہیں۔
سب سے چھوٹے کا نام ورکر ہے۔
سب بھائی خوش اخلاق ہیں۔
وہ بد تمیز ہے۔
ہر وقت چیختا چلاتا رہتا ہے،
انکل نے منہ بنایا۔
گھر سے نکال باہر کریں،
میں نے مشورہ دیا۔
کیسے نکالوں، انکل نے جھنجھلا کر کہا،
وہی کم بخت تو گھر چلاتا ہے۔