پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیٹے راول شرجیل نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک گھر کی طرح ہے، جس میں آپسی اختلافات ہو سکتے ہیں۔
راول شرجیل نے کہا کہ حیدر آباد میں اس وقت پڑھے لکھے میئر موجود ہیں جو شہر کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہوں، الیکشن لڑنے کا فیصلہ الیکشن آنے پر ہی ہو گا۔
راول شرجیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں منشیات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس کو منشیات کے خاتمے کیلیے اپنی کارکردگی دکھانی چاہیے۔