مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ سیلوٹ تنازع پر مسک کو بے جا بدنام کیا جارہا ہے، ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نے لکھا کہ ایلون اسرائیل کا عظیم دوست، حکومتوں کیخلاف اسرائیلی دفاع کے حق کی بار بار حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی اہم شخصیت ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری پر کئے گئے اشارے پر انہیں یکے بعد دیگرے بے جا طور پر بدنام کیا جارہا ہے۔