قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی سبز رنگ کی اسٹائلش شرٹ مداحوں کو پسند آگئی۔
وسیم اکرم کا شمار دنیا کے اسٹائلش کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور مداح اکثر ہی ان کے اسٹائل اور ملبوسات کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں سبز رنگ کی ایک اسٹائلش شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وسیم اکرم کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
کچھ مداحوں کو ان کی یہ اسٹائلش شرٹ اس قدر پسند آگئی ہے کہ انہوں نے اس شرٹ کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات پوچھ لیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ آپ یہ شرٹ مجھے بذریعہ کوریئر کشمیر بھجوا دیں میں آپ کو اس کی قیمت آن لائن ادا کر دوں گا۔
وسیم اکرم کی یہ شرٹ پاکستان کے مشہور برانڈ ’راستہ‘ کی ہے جو کہ جسٹن بیبر سمیت کئی مشہور بین الاقوامی شخصیات کا بھی پسندیدہ برانڈ ہے۔