پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 842 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا ہے جبکہ انڈیکس آج ایک ہزار 395 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 779 رہی جبکہ شیئر بازار میں آج 63 کروڑ شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 116 ارب روپے ہے۔