• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا نے بالی ووڈ کی کئی دہائیوں پر پھیلی غلط فہمی کو دور کردیا

بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے بالی ووڈ میں کئی دہائیوں سے پھیلی غلط فہمی کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دور کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ سمانتھا نے31 سالہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

انہوں نے پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ نئی نسل کی سب سے بڑی اور منفرد اداکارہ ہیں اور یہ ان کی ایک دوسرے سے محبت کا ثبوت ہے۔

بالی ووڈ میں کئی دہائیوں سے یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ اداکارائیں ایک دوسرے کی دوست نہیں ہوسکتی ہیں جبکہ کئی بار اداکاراؤں کے درمیان کی مبینہ ’کیٹ فائٹ‘کی خبریں شہ سرخیاں بھی بنی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے دور کی اداکاراؤں نے اس تاثر کو تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، جس کی تازہ مثال سمانتھا کی عالیہ بھٹ سے متعلقہ سوشل میڈیا پوسٹ ہے۔

سمانتھا نے پوسٹ میں بالی ووڈ اداکارہ کی تیلگو فلم جگرا کا ٹریلر شیئر کیا، عالیہ بھٹ کی تعریف کی اور موجودہ نسل کی بڑی اداکارہ قرار دیا اور ان کی فلم نگری میں حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا ہے۔

پوسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی اداکارہ نے اپنی عالیہ بھٹ کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہونے کی تصویر بھی شیئر کی۔

اس پر تبصرہ کرنے والے سمانتھا اور عالیہ بھٹ کی دوستی کی تعریف کی اور لکھا کہ ایک بہترین اداکارہ، دوسری اداکارہ کا ساتھ دے رہی ہے اور لوگ کہتے ہیں خواتین معاون نہیں ہوتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز سمانتھا رتھ پربھو کی تعریف کی اور انہیں آن اینڈ آف اسکرین ہیرو قرار دیا تھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید