• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریت سے محرومی کا خطرہ، امریکا میں مقیم بھارتی شہریوں میں تشویش کی لہر

اسلام آباد( فاروق اقدس) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی غیر معمولی تعداد میں جو صدارتی حکمنامے جاری کئے ہیں ان کی اہمیت اور نوعیت سے دوسری مرتبہ اقتدار سنبھالنے والے صدر کی حیثیت سے ان کی جارحانہ عزائم کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے جن پر بعض خدشات اور تحفظات بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کیونکہ وہ لاکھوں امریکی شہریوں اور تارکین وطن پر بھی براہ راست اثرانداز ہوسکتے ہیں ان میں سات سو الفاظ پر مشتمل وہ حکم نامہ بھی شامل ہے جس میں امریکہ میں پیدا ہونے والے ان بچوں کی امریکی شہریت تسلیم کرنے سے روک دیاگیا ہے جن کے ماں باپ میں سے کوئی بھی امریکا کا شہری یا قانونی طور پر مستقل رہائشی نہیں ، اس صورتحال میں امریکہ میں سالہا سال سے مقیم تارکین وطن جن میں مختلف ممالک کے لوگ شامل ہیں انتہائی پریشانی اور سراسیمگی کے عالم میں مبتلا ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید