• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن؛ وزیرداخلہ کے اعزاز میں کانگریس مین کا عشائیہ

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے دورہ امریکہ میں ان کے اعزاز میں واشنگٹن میں کانگریس مین کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی،عشائیہ کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں دیا گیا۔ عشائیے میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید